شرائط و ضوابط برائےٹرانسپورٹ سروسز

مندرجات
1. یہ کہ ،ٹرک اِٹ اِن فریق ثالث خود مختار لاجسٹکس سروسز پرووائڈرز کا ایسے خود مختار ٹرانسپورٹ سروس پرووائڈرز (بعد ازاں جسے ’’سروسز‘‘کہا گیا ہے) کے ساتھ شامل ہونے کی خواہش مند کمپنیوں / اداروں کو جوڑ کر آن لائن بزنس ایگریگیٹر اور فارورڈنگ سروسز فراہم کرنے کے کاروبار میں ہے ۔
2. اور یہ کہ، وینڈربطور خود مختار فریق ثالث لاجسٹکس سروسز پرووائڈرسٹورز کو ہالنگ سروسز دینے، مقررہ سٹوریج/ فیکٹری سے اشیاء / کھیپ کو کلائنٹس کے مقررہ ڈیلیوری پوائنٹ/ پوائنٹس پرپہنچانے کے لئے ٹرک اِٹ ان کے کلائنٹس(بعد ازاں جسے ‘‘کلائنٹ’’ کہا گیا ہے) کےآرڈرز وصول کرنے کا خواہشمند ہے ۔
3. اور یہ کہ،وینڈر اقرارکرتا ہے کہ معاہدہ ہذابمعہ تفصیلی شرائط و ضوابط کا دستاویز اورہماری موبائل ایپ / (https://truckitin.com/privacy-policy) پر دستیاب پلیٹ فارم میں شامل تمام/کوئی اضافی معاہدے/ معاہدہ، دستاویز/ دستاویزات، ہدایت نامہ/ ہدایت نامے ،پالیسیاں اور/ یا شرائط دستیاب دیگر پالیسیاں اور فریقین کے مابین شیئر کئے گئے معاہدے/ پالیسیاں فریقین کے مابین تمام سمجھوتوں کا انفرادی طور پر لازمی جزو ہیں اور مجموعی طور پر فریقین کے حقوق و فرائض (مجموعی طور پر ’’معاہدہ‘‘)قائم کرتے ہیں ۔
لہٰذا اب، باہمی عہد و پیمان اور معاہدہ کو مد نظر رکھتے ہوئے فریقین قانوناً حسب ذیل پابند ہونےکا اقرار کرتے ہیں:

1. تقررکا دائرہ کار

1.1 فریقین اقرار کرتے ہیں کہ وہ اس سمجھوتے پر معاہدہ ہذا میں شامل ہوئے ہیں کہ صرف ٹرک اِٹ اِن کلائنٹ (کلائنٹس) اور وینڈر کے مابین مندرجہ ذیل سروسز کے انتظام اور سہولت کاری کے لئے ذمہ دار ہوگی اور وہ وینڈر کی جانب سے از خود خدمات سرانجام نہیں دے گی۔
1.2 فریقین اقرار کرتے ہیں کہ ٹرک اٹ ان کلائنٹس کے ساتھ وینڈر کا رابطہ قائم کر کے اپنے کلائنٹس کواشیاء / کھیپ اور سٹوریج کی نقل وحمل جیسی جن سروسز کا انتظام اور سہولت کاری کرے گی وہ کلائنٹس کی ہدایات کے مطابق اشیاء/ کھیپ کی ٹرانسپورٹیشن ، سٹوریج اور ڈیلیوری کے لئے کلی طور پر ذمہ دار ہو گی۔
1.3 مزید برآں، وینڈر تسلیم کرتا ہے کہ ہر مخصوص ڈیلیوری / ٹرپ کی بابت وینڈ ر کو باقاعدہ جاری کیا گیا ٹرک اِٹ اِن کا ہر بل ٹی (Bill-T) علیحدہ ‘شرائط و ضوابط’ پر مشتمل ہو گا۔ وینڈر کلی طور پر ان بِلز ٹی (Bill-T) کی بابت معاہدہ ہذا پر دستخط کرتے ہی ٹی بلز (Bill-T) کی شرائط کا پابند بن جائے گا ۔
1.4 وینڈر یقینی بنائے گا کہ معاہدہ ہذا کے تحت تمام اصولوں اور فرائض پر عمل کیا جائے اور انہیں اپنی بھرپور کوششوں سے بروئے کار لایا جائے۔مزید برآں، وینڈر ان تمام گزارشات ، ضمانتوں اور عہد وپیمان پر عمل کرنے کا اقرار کرتا ہے جو معاہدہ ہذا بشمول شرائط و ضوابط اور تمام متعلقہ ہدایات اور پالیسیوں کے تحت اُس پر لاگو ہوتے ہیں۔
1.5 معاہدہ ہذا اور بعد ازاں شرائط وضوابط کے دورانیہ میں وینڈر ٹرکٹ اِٹ اِن کے کسی کلائنٹ کے ساتھ اپنے لئے یا کسی ادارے کی جانب سے رابطہ نہیں کرے گا اور نہ ہی وینڈر ٹرکٹ اِٹ ان کے ملازمین کو ٹرک اٹ ان کے ساتھ کسی بھی ملازمتی، معاہدہ جاتی یادیگر تعلقات کو توڑنےیا منسوخ کرنے کی تلقین نہیں کرے گا۔

2. مالیات اور ادائیگی کی شرائط

2.1 فریقین اقرار کرتے ہیں کہ معاہدہ ہذا کے تحت اپنے فرائض کو مد نظر رکھتے ہوئے وینڈر کی تسلیم شدہ کلائنٹ کی بولی کی بابت ٹرک اٹ ان پراسیسنگ / پلیٹ فارم استعمال کرنے کی فیس (بشمول/ علاوہ لاگو ٹیکس)عائد کرنے کا مجاز ہو گا۔
2.2 وینڈر اقرار کرتا اور سمجھتا ہے کہ کلائنٹ ٹرانسپورٹیشن، سٹوریج اور خدمات پر عائد رقوم ٹرک اِٹ ان کو اداکر ے گا اور یہ رقوم کلائنٹ کی جانب سے وینڈر کو لاجسٹک، ٹرانسپورٹیشن اور/ یا متعلقہ خدمات کی بابت ادا شدہ رقم میں شامل ہوں گی۔ اور ٹرک اِٹ ان کو وصول یہ رقوم وینڈر کے لئے/ کی جانب سے وصول کرے گا۔ اس طرح وینڈر ٹرک اٹ ان کو یہ رقوم وصول کرنےکا مجاز ٹھہراتاہے۔ وصولی اور ٹرک اِٹ اِن کی سروس فیس کی کٹوتی کے بعد یہ رقوم وینڈرکو منتقل یا قبل ازیں ٹرک اٹ ان کو ‘‘جیسی ہیں’’ کی بنیاد پر ادا شدہ رقوم سے منہا کر دی جائیں گی۔
2.3 جیسے ہی ممکن ہو یا ہر ماہ کی پانچ تاریخ تک، ٹرک اِٹ اِن وینڈر کو ایک رپورٹ جاری کرے گا جس میں پارٹیوں کے مابین سودے، اور اس ماہ کے اکاؤنٹ بیلنس کی توثیق کرنے کی رپورٹ یا دستاویزات شامل ہوں گی۔
2.4 ٹرک اِٹ اِ ن وینڈر کو صرف ان کی خدمات کے عوض رقم ادا کرے گا جس میں فیول کا حصہ شامل نہیں ہوگا اور خدمات کی انوائس ٹرک اٹ ان کو موصول ہوگیاور یہ رقم تین حصوں میں ادائیگی کرے گا۔ادائیگی کا پہلا حصہ فریقین کے مابین تحریری طورپر کسی کلائنٹ کی ڈیلیوری کے لئے اشیاء/ کھیپ کی لوڈنگ کے اڑتالیس(48)گھنٹے کے اندر ادا کیا جائے گا ۔ ادائیگی کا دوسرا حصہ وینڈر کی جانب سے ٹرک اِٹ اِن کو ڈیلیوری کے ثبوت یا مساوی دستاویز (POD) پیش کرنے کے بعد اڑتالیس (48) گھنٹے میں جاری کیا جائے گا۔ اور ادائیگی کا تیسرا حصہ وینڈر کی جانب سے ٹرک اِٹ اِن کو اضافی اخراجات کی رسید اور تصدیق پیش کرنےکے _____ کے اندر ادا کیا جائے گا۔ بشرطیکہ، ٹرک اِٹ اِن اپنی کلی صوابدید پر مذکورہ بالا اضافی اخراجات کو مسترد کرنے کا اختیار رکھتا ہے جس کی بابت وینڈر ان اخراجات یا خرچوں کو کلی یا جزوی طور پر برداشت کرنے کا ذمہ دار ہو گا ۔ ٹرک اِٹ اِن مذکورہ بالا رقوم کی ادائیگی کا طریقہ کار ہر کیس کی بنیاد پر وینڈر کو مناسب وقت دے کر تبدیل کر سکتا ہے اور ٹرک اِٹ ان کسی بھی یا تمام تر ڈیلیوریز کے لئے ادائیگی کی شرائط/ طریقہ کار سے متعلق وینڈر کو آگا ہ کرے گا۔
2.5 وینڈر / ٹرانسپورٹر ٹرک اٹ ان کے مجاز فیول اسٹیشن سے فیول ڈلوانے کا پابند ہوگا نیز فیول کی مد میں وینڈر/ ٹرانسپورٹر کو کوئی رقم ادا نہیں کی جائے گی۔
2.6 وینڈر / ٹرانسپورٹر اپنی خدمات کی انوائس اور فیول کی تفصیل علیحدہ علیحدہ ٹرک اٹ ان کو مہیا کرے گا اور اس کے ساتھ فیول اسٹیشن کی جاری کردہ سلپ بھی منسلک کرے گا، وینڈر / ٹرانسپورٹر کو خدمات کی ادائیگی وفاقی و صوبائی ٹیکس قوانین کے تحت کٹوتی کے بعد کی جائے گی۔
2.7 یہاں بیان کردہ شرائط کے علاوہ ماسوائے وفاقی و صوبائی ٹیکس قوانین کے تحت لازمی کٹوتیوں کےٹرک اِٹ اِن کی کوئی بھی رقم بشمول زر تلافی کسی صورت میں روکی نہیں جائے گی۔ متعلقہ قانون، جواب دعویٰ یا عمل درآمد پر حکم امتناعی کے تحت مجاز کٹوتیوں اور ودہولڈنگ سے مشروط تمام رقوم کی بلا تاخیر مکمل ادائیگی کی جائے گی ۔ اگر ٹرک اِٹ ان یا کسی کلائنٹ کے ذمے وینڈر کی رقوم واجب الادا ہوں تو ٹرک اِٹ ان کی جانب جانب سے متعلقہ انوائس کے اجرا ء کے پانچ(05) یوم کے اندریہ رقوم اداکی جائیں گی۔
2.8 ٹرک اِٹ اِن ، اورجہاں لاگو ہو وینڈر، تمام واجبات معاہدہ ہذا کے تحت ہر ____ دن بعد کل ادا شدہ رقم کو سروس فنڈ اور/ یا کوئی ریفنڈ / یا دیگر واجبات یا ادا شدہ رقوم سے منہا کرنے کے بعد ان ادائیگیوں کا موازنہ کرے گا۔

3. میعاد اور منسوخی

3.1 دستخط کرنے کی تاریخ سے معاہدہ ہذا نافذ العمل ہوگا اور مندرجہ ذیل شق 3.2 کے تحت کسی بھی فریق کی جانب سے تنسیخ تک مکمل طور پرجاری اور مؤثر رہے گا۔
3.2 کوئی بھی فریق معاہدہ ہذا کو منسوخ کر سکتا ہے:
3.2.1 دوسرے فریق کو تیس (30) دن کا پیشگی تحریری نوٹس جاری کرکے۔ البتہ وینڈر منسوخی کی تاریخ تک سروسز کی بابت تمام واجبات ادا کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔
3.2.2 اگر دوسرا فریق معاہدہ ہذا کی کسی بھی شق کی واضح یا متواتر خلاف ورزی کرے اور /یادرستگی کے لئے جاری تحریری نوٹس کے سات (07) یوم کے اندر اس خلاف ورزی کو درست نہ کرے۔
3.2.3 اگرکوئی بھی فریق دیوالیہ ہو جائے یا قرار پائے یا رضاکارانہ یا لازمی تحلیل اختیار کرے۔
3.3 تمام مالیاتی دعووں بشمول زر تلافی کی ادائیگی کے بعد ہی منسوخی کو مؤثر شمارکیا جائے گا۔ میعاد ختم ہونے (اگر مزید تجدید نہ کی جائے)یا معاہدہ ہذا کی قبل از وقت منسوخی پر فریقین ایک دوسرے کے خفیہ ڈیٹا اور/ یا شعوری پراپرٹی کو استعمال نہیں کریں گے۔

4. زرتلافی، واجبات، جرمانے اور ہرجانہ

4.1 کوئی بھی فریق (‘‘تلافی کرنے والا فریق’’) دوسرے فریق اور اس کے افسران، ڈائریکٹرز،ملازمین، ایجنٹس، الحاق شدگان، پیش رو اور مجاز مقررین (‘‘ہرجانہ وصول کرنے والا فریق’’) کوکسی فریق ثالث کےدعویٰ کے نتیجے میں یا معاہدہ ہذا کے تحت تلافی کرنے والے فریق کی جانب سے اپنے فرائض میں غفلت کی بابت کسی دوسرے فریق کے عائد دعوے سے کسی بھی قسم کے نقصان، خامی، واجبات، نقص، دعووں ، مقدمات، فیصلوں، مصالحت، مفاد، ایوارڈ، جرمانوں، اخراجات (بشمول وکیل کی فیس) سے پاک رکھے گا۔
4.2 وینڈر اپنے قبضے میں اشیاء یا کھیپ کی نقل و حمل اور ڈیلیوری کے لئے کلی طور پر ذمہ دار ہو گا۔ گاڑی میں لوڈنگ/ سٹورنگ کے بعد سے یا مذکورہ مصنوعات کے ٹرانزٹ کے دوران یا وینڈر کے زیر قبضہ مال میں کمی، نقصان اورمصنوعات / اشیاء میں نقص کے لئے وینڈر کلی طور پر ذمہ دار ہو گا۔ مذکورہ بالا کے علاوہ، ڈرائیورز/ سب کنٹریکٹرز کی جانب سے مصنوعات کی نقل و حمل کے دوران نقصان یا نقص کے لئے وینڈر ذمہ دار ہو گا۔ مزید برآں، ڈیلیوری کے راستے میں یا وینڈر کے زیر قبضہ خراب ہونے والی اشیاء / مصنوعات کلائنٹ کی ہی ملکیت ہوں گی اور وینڈر یا اس کا ضمانتی اسے کسی صورت فروخت کرنے کا مجاز نہیں ہو گا اور نہ کسی کارکن یا فریق ثالث کو سونپا جائے گا۔
4.3 نقصان یا خرابی کے خرچے کا بل وینڈر کے نام جاری کیا جائے گا اور جاری ماہ میں واجب الادا فیس سے اس کی کٹوتی کی جائے گی۔ وینڈر کے زیر قبضہ جس کلائنٹ کی اشیاء/ مصنوعات کو نقصان پہنچا ہو اس کے لئے وہی کلائنٹ نقصان کا تخمینہ لگائے گا ۔
4.4 وینڈر یہاں اقرار کرتا ہے کہ کلائنٹس کی جانب سے مقرر کردہ منزل پر مصنوعات/ اشیاء کی محفوظ ڈیلیوری کے لئے وہ کلی طور پر ذمہ دار ہو گا۔ بریک ڈاؤن/ حادثے وغیرہ کے وجہ سے کلائنٹ کے کسٹمرز کی اشیاء منتقل کرنے والی گاڑی طویل وقت کے لئے غیر متحرک ہو جائے تو وینڈر بغیر کسی نقص کے اشیاء/ مصنوعات کی ڈیلیوری کو یقینی بنائے گا اور اس شق کی خلاف ورزی سے پہنچنے والے نقصان کے لئے وینڈر ذمہ دار ہو گا۔ کسی بھی صورت میں، بغیر کسی وجہ کے یا کلائنٹ کےتحریری اجازت نامہ کے بغیر اشیاء /مصنوعات کی دوسری گاڑی میں منتقلی کی اجازت نہ ہو گی ۔ اس خلاف ورزی کے شواہد ملنےپروینڈر کو _____ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
4.5 حادثے / چوری کے واقعات سے متعلق فی الفور کلائنٹ کو آگاہ کیا جائے ۔اس بابت کلائنٹ ان واقعات کی تحقیق کا اختیار محفوظ رکھتا ہے۔ تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر وینڈر کو (اشیاء کی کل قیمت کے مساوی) جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ حادثے کے چوبیس (24) گھنٹے کے اندر کلائنٹ کے ریکارڈ کے لئے وینڈر FIR کی نقل اور تصاویر پیش کرنے کا پابند ہو گا۔
4.6 وینڈر کمپنی ڈائریکٹرز/پروپرائیٹرزCEO/ کو مختلف کلائنٹس کے لئے مقرراپنے تمام ڈرائیورزاور ڈیلیوری کے لئے مقرر تمام گاڑیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا پابند ہو گا ۔ مزید یہ کہ، وینڈر کلائنٹ/ ٹرک اِٹ اِن کو ضروری دستاویزات بھی فراہم کرے گا جس میں (i) شناختی کارڈ کی نقول (ii) اڈا کارڈ(iii) ایک خالی دستخط شدہ چیک (iv) پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ وغیرہ شامل ہیں۔
4.7 درآمدی کھپت کی صورت میں ضبطی/تاخیرکا ہرجانہ/ جرمانہ وغیرہ وینڈر برداشت یا ادا کرے گا۔
4.8 معاہدہ ہذا کے تحت جاری حقوق اور اصلاح کسی قانون یا دیگر قواعد کے تحت فراہم کردہ حقوق یا تلافی کے علاوہ ہیں۔
4.9 معاہدہ ہذا کے تحت جاری کسی بھی حق، اختیار یا تلافی پر عمل درآمد میں کسی بھی فریق کی ناکامی ایسے حقوق، اختیارات یا تلافی سے اُسے مستثنیٰ قرار نہیں دیتی۔ معاہدہ ہذا کے تحت کسی بھی فریق کی جانب سے دیا گیا استثنیٰ تحریری ہو گااور اس پر دونوں فریقین دستخط کریں گے اور استثنیٰ پر عمل درآمد طلب کریں گے۔ یہ استثنیٰ معاہدہ ہذا کے دیگر قواعد سے استثنیٰ نہیں دیتا اور نہ ہی یہ استثنیٰ آئندہ کسی بھی واقعے کی بابت ایسے قواعد سے استثنیٰ قائم کرتا ہے۔

5. دیگر شرائط

5.1 معاہدہ ہذا پاکستان کے مروجہ قوانین کے تحت عمل میں لایا جائے گا اور اس کے فریقین پاکستان کی مجاز عدالتوں میں اسے جمع کرائیں گے۔ فریقین کے مابین تنازعہ کی صورت میں فریقین اسے خوش اصلوبی سے حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ناکامی کی صورت میں اسے ثالثی کے لئے پیش کیا جائے گا۔ ثالث ایکٹ 1940 ء بعد ازاں ترامیم کے تحت ثالثی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
5.2 فریقین اقرار کرتے ہیں کہ وہ معاہدہ کے خود مختار فریق ہیں اور معاہدہ ہذا کوئی عمومی ایجنسی، ملازمتی تعلق یا مساوی تعلقات قائم نہیں کرتا۔
5.3 اگر معاہدہ ہذا کا کوئی حصہ ناقابل عمل قرار دے دیا جاتا ہے تو بقیہ حصے جائز اور قابل عمل رہے گا۔ شرائط وضوابط اور ٹک اِٹ ان کی ویب سائٹ/ موبائل ایپ (https://truckitin.com/privacy-policy) پردستیاب متعلقہ پالیسیاں اور ہدایات کو معاہدہ ہذا کا لازمی حصہ شمار کیا جائے گا۔ شرائط و ضوابط اورٹرک اِٹ اِن کی متعلقہ پالیسیوں کی بابت معاہدہ ہذا میں ہمہ وقت ردوبدل یا تجدید کی جاسکتی ہے اور اس سے متعلق وینڈر کو مطلع کیا جائے گا۔
5.4 معاہدہ ہذا کی پیروی میں کوئی بھی یا تمام نوٹس انگریزی اور/ یا اردو زبان میں جاری کئے جائیں گے۔ مذکوہر بالا پتے اور/یا فریقین کو بعد ازاں مطلع کئے گئے تبدیل شدہ پتے پرذاتی طور پر یا بذریعہ رجسٹرڈ یا مستند ڈاک یا مجاز اوور نائٹ کوریئر کے ذریعے نوٹس کی ڈیلیوری کو باقاعدہ جاری نوٹس شمار کیا جائے گا۔

6. اعتراف

6.1 معاہدہ ہذا پر دستخط کر کے وینڈر واضح طور پر تسلیم و اقرار کرتا ہے کہ (i) اُس نے معاہدہ ہذا کے تمام اجزاء کو اچھی طرح پڑھ اور سمجھ لیا ہے۔ (ii) دستخط کرنے سے پہلے ایک خودمختار قانونی ماہر سے معاہدہ ہذا پر تبادلۂ خیال اور اپنے وکیل کے ساتھ مشورے کی تجویز دی جاتی ہے اور اس کی پیروی میں، ٹرک اِٹ اِن کو ڈیلیور ی یا معاہدہ ہذا پردستخط سے پہلے میں نے اپنے وکیل کے ساتھ معاہدہ ہذا پر مشورہ کر لیا ہے۔ (iii) اُس نے معاہدہ ہذا کے مطالب اور قواعد پر تمام سوالات کا واضح جواب دیا ہے جس پر مجھے مکمل اطمینان ہے۔ اور(iv) اُس نےبغیر کسی جبر و کراکے اپنی رضامندی سے رضاکارانہ طور پر اور مکمل علم کے ساتھ معاہدہ ہذا کو تسلیم کیا ہے اور معاہدہ ہذا کی تمام شرائط و ضوابط اور تمام دیگر شرائط و ضوابط اور دیگر متعلقہ قانونی دستاویزات پر اقرار کیا ہے۔ تاکہ وہ ان پا بند رہ سکے۔

یہ کمپیوٹرائزڈ معاہدہ الیکٹرانک طور پر قبول کرنے کے بعد دستخط شدہ مانا جاتا ہے۔

This contract is deemed signed upon acceptance of this contract electronically at the time of partner app sign-up